دوستانہ رگبی میچ میں اسلام اٰباد جنز نے لاہور ہاکس کو پانچ کے مقابلے میں پچاسی ٹرائیز اسکور کرکے فتح اپنے نام کی

جنز کے سعد عارف تین ٹرائیز اسکور کرکے مین آف دا میچ قرار پائے

پیر 7 مارچ 2016 19:57

دوستانہ رگبی میچ میں اسلام اٰباد جنز نے لاہور ہاکس کو پانچ کے مقابلے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) رگبی فٹبال کلب میں کھیلے جانے والے سیون سائیڈز اور ففٹین سائیڈز میچز میں لاہور ہاکس اور اسلام آباد جنز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہواتاہم لاہور ہاکس کی ٹیم اسلام آباد جنز کے پے در پے اٹیکس کا بہتر دفاع نہ کرسکی۔ ففٹین سائیڈز میچ کے ابتدائی چار منٹس میں ہی اسلام آباد جنز نے گیم پریشر بلڈ کرلیا اور گراونڈ پوزیشن پر اپنی گرفت قائم کرلی تاہم احمد وسیم کی قیادت میں لاہور ہاکس نے بھرپور دفاع کرنے کی کوشیش جاری رکھی جو بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کامیاب نہ ہوسکی اور اسلام آباد جنز کی جانب سے یکے بعد دیگرے ٹرائیز کا سلسلہ جاری رہا جو میچ کے اختتامی وقت میں لاہور ہاکس کے پانچ اسکورز کے مقابلے میں پچاسی اسکورز پر جا کر تھما۔

(جاری ہے)

اسلام آباد جنز کی جانب سے سعد عارف تین ٹرائیز اسکور کر کے مین آف دا میچ قرار پائے جبکہ اسکواڈ میں شریک عظمت نیازی ایک، داود شاہ ایک، حماد صفدر ایک، معیز ایک، علی زئی دو، رومیل قریشی دو، آندرے گوڈینو دو اور علی خان نے دو ٹرائیز اسکور کیں جبکہ حمزہ نے پانچ کنورینز ٹرائی کیں۔ لاہور ہاکس کے اسکواڈ کی جانب سے سیون آ سائیڈ میچ میں افضل اور ففٹین آ سائیڈز میں اویس اکرم نے ایک ایک ٹرائی اسکور کی۔ اس موقع پر فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ یحییٰ بھٹی اور کیپٹن حماد صفدر کا کہنا تھا کہ اسکواڈ نے بھرپور تیاری کی اور ایک شاندار پرفارمنس دی تاہم مستقبل میں کھیلے جانے والی سیون آ سائیڈز ٹورنامنٹ کے لئے وہ مزید سخت ٹریننگ کریں گے تاکہ اس سے بھی اچھی پرفارمنس دیں۔

متعلقہ عنوان :