ہماری پارٹی نے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اصغر خان اچکزئی

سیاسی جماعتوں ‘پارلیمنٹ اور عوام کو بے گھر ہونے کے باوجود اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے ،صدر اے این پی بلوچستان افغان حکومت اور پاکستان ملکر طالبان کو اعتماد میں لیں ، طاقت کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ناگزیر ہے ، پریس کانفرنس

پیر 7 مارچ 2016 19:10

ہماری پارٹی نے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں ‘پارلیمنٹ اور عوام کو بے گھر ہونے کے باوجود اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے جس سے آج تک دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں پورے خطے کی امن وامان کیلئے پرامن افغانستان کی ضرورت ہے افغان حکومت اور پاکستان ملکر طالبان کو اعتماد میں لیکر طاقت کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائیں مردم شماری پر تحفظات کا خاتمہ کیا جائے لیکن اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔

انہوں نے یہ بات پیر کو عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے صوبائی جنر ل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے صوبائی نائب صدر نوابزادہ عمرفاروق کاسی ‘ صوبائی ترجمان مابت کاکا ‘مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مالک لالا ‘پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے‘ اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کا ایک روزہ طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں ضرب عضب ‘نیشنل ایکشن پلان ‘مردم شماری اور تنظیم کے متعلق تفصیلی غوروغوص کیاگیا انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ دنیا سے ہمیں جتنے فنڈز اور مراعات ملتے ہیں وہ آبادی کی بنیاد پر دی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایک دفعہ مردم شماری سے بائیکاٹ اور دوسری طرف اس پر غیرملکی کا الزام کا لگا کر مردم شماری کو دوبارہ ملتوی کرنا دراصل ہمارے خطے کیلئے بڑے نقصانات ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اگر کسی گروپ کی تحفظات ہے تو سامنے لا کر تحفظات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں لیکن مردم شماری کو کسی بھی صورت ملتوی نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ جب این ایف سی ایوارڈ کا تقسیم نہیں ہوا تھا تو اس وقت ہمارے حکمران ملازمین کی تنخواہ کیلئے اسلام آباد جا کر خیرات مانگتے تھے لیکن عوامی نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے یہ فارمولا طے کرکے صوبوں کو کھربوں روپے فراہم کیے گئے اس طرح اگر ہم مردم شماری صاف و شفاف طریقے سے کرے تو صوبے کی ترقی کیلئے مزید فنڈز اور حلقہ بندیوں میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ آج بھی چھوٹوں کا صوبوں کا بڑی باعث شکوہ برقرار ہے کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری بارے میں جو فارمولا طے پایاگیا اور اس خطے کی ترقی کیلئے مغربی روٹ کا نقشہ پیش کیاگیا آج وہی نقشے کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی بجائے پنجاب کی طرف لے جارہا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے دو دفعہ قومی جماعتوں کو یقین دہانی بھی کرائی لیکن ژوب میں افتتاح کے موقع پر ایک بار پھر ڈرامہ رچایاگیا انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی آج بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں پورے ملک اور خاص کر پسماندہ صوبوں کو فائدہ دینا چاہئے اور مغربی روٹ میں جو نقشہ پیش کیاگیا اس پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہاکہ جب ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان بنایاگیا تو اس وقت بھی عوامی نیشنل پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا آج ثابت ہوا کہ اس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے یہی وجہ ہے کہ آج بھی پورے ملک میں دہشتگردی کی لہر برقرار ہے کوئٹہ میں گزشتہ مہینے جو دہشتگردی ہوئی وہ سیکورٹی فورسز اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم اور ترقی کی لہر کو برقرار رکھنے کیلئے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو منصوبہ بنایاگیا اس پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے پالیسی مرتب کیاگیا اور اس سلسلے میں صوبائی عہدیداران بلوچستان کے اکثر علاقوں کا دورہ بھی کریگی انہوں نے کہاکہ اجلاس میں پورے بلوچستان سے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کرکے پارٹی کے متعلق تجاویز بھی پیش کیے گئے ۔