بلوچستان کی ترقی امن وامان کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، نواب ثناء اﷲ خان زہری

اپنے لوگوں کو تحفظ دینا جانتے ہیں ،بھٹکے لوگ ہماری پرامن گاڑی میں بیٹھیں اور بلوچستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 7 مارچ 2016 19:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی امن وامان کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ہم ایسے اسلام کو نہیں مانتے جس میں جسم پر بم باند ھ کر اپنا نظریہ لوگوں پر مسلط کیا جائے ہم اپنے لوگوں کو تحفظ دینا جانتے ہیں بھٹکے ہوئے لوگ ہماری پرامن گاڑی میں بیٹھیں اور بلوچستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے پیر کو سپیکر بلوچستان اسمبلی مس راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں کوئٹہ کلب دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان کو لوگ پسماندہ صوبہ کہتے ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ بلوچستان پسماندہ ہم نے پہلی خاتون سپیکر منتخب کی ہے اور اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم خوتین کا کتنا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مالک جو کام ادھورہ چھوڑ کر گئے ہیں ہم اسے مل کر پورا کرینگے اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان دیکھ کر جائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور امن وامان کے لئے فوج اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں جو لوگ پرامن بلوچستان چاہتے ہیں اور آئیں اور ہماری پرامن گاڑی میں بیٹھیں اور جولوگ ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں انہیں یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہم اپنے لوگوں کو تحفظ دینا جانتے ہیں بھٹکے ہوئے لوگ آئیں اور بلوچستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرینگے اور آنے والی نسلیں اور تاریخ انہیں کبھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کی عوام کو بنیادی سہولیات زندگی جس میں امن امان صحت تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں فراہم کریں وہ قت دور نہیں جب بلوچستان پر لوگ رشک کرینگے ہم تہہ کیا ہے کہ بلوچستان کو ضرور ترکی دینگے دہشتگردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کسی غیر اسلامی اور روایات کے خلاف فلسفے کو نہیں مانتے جولوگ بازور طاقت اپنا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کرینگے تو ہم ایسا کسی صورت نہیں ہونے دینگے تقریب خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ بلوچستان کی عسکری و سیاسی قیادت ملکر بلوچستان کو ترقی کی راہ گامزن کرینگے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور میں ہم ایک خاص مقام تک پہنچ چکے ہیں ۔

اب ہمیں اس سے آگے بڑھنا ہے اور بلوچستان کو پانی ، بجلی، صحت، امن وامان زراعت ،میں ترقی فراہم کرنی ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ذاتی طورپر بلوچستان کے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچستان کی امن اور ترقی کیلئے پوری فوج حاضر ہیں اور اب بلوچستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ میں اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اﷲ خان زہری سبی سے واپسی پر چار گھنٹے کا سفر اکٹھے طے کر کے آئیں گے اور اس دوران نواب صاحب نے کوئی بھی بات اپنی ذات کیلئے نہیں کی بلکہ انہوں نے بلوچستان کی عوام کی ترقی کی بات کی کہ بلوچستان کی عوام کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہ اکیلا آدمی کچھ نہیں کر سکتا ہے اگر ہم سب ملکر صحیح سمیت میں کام کریں تو ترقی یقینی ہے جو لو گ ہمارے خلاف ہیں انہیں بھی اب سمجھ جانا چاہئے کہ وہ وقت گزر چکا ہے کہ جب لڑائی اور جنگ و جدل سے مسائل حل ہوسکتے تھے ا ب وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت بہت سے چینلجز درپیش ہیں او ر بعض لوگ یہ چارہے ہیں کہ یہاں جو ترقی کے منصوبے چل ر ہے ہیں وہ مکمل نہ ہو لیکن ہم مل کر اکٹھے ہوکر کام کر کے پاکستان اور بلوچستان کو ترقی یافتہ بنا کر دم لینگے اور دشمن یہ سن لے کہ ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان میں عوام کے مسائل حل کیے جائینگے ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ بلوچستان میں امن وامان قائم ہوں خواتین کے حقوق ان کو دیے جائیں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کی مشکور ہوں کہ انہوں نے جو مجھ پر ذمہ داریاں ڈالی ہے انشاء اﷲ وہ ذمہ داریاں میں ہر حالت میں پورا کروں گی ظہرانے میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف صوبائی وزراء شیخ جعفر خان مندوخیل ،میر خالد لانگو ،رحمت بلوچ ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی سردار در محمد ناصر ، مجیب الرحمان محمد حسنی ، مجید اچکزئی ، حاجی محمد خان لہڑی ، بلوچستان صوبائی اسمبلی اپوزیشن لیڈر مولان عبدالواسیع ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ ، ڈپٹی میئر محمد یونس لہڑی ارکان صوبائی اسمبلی ،میر جان محمد جمالی ، رضا محمد رضا ، میر اظہار خان کھوسہ ، سردار رضا محمد بڑیچ ، لیاقت آغا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم بازئی، سینیٹر پروین کلثوم ، سینیٹر نوابزادہ سیف اﷲ مگسی، سینیٹر آغا شہباز درانی ، پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کیلاش ناتھ کوہلی ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ حامد شکیل ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ثمینہ خان ، یاسمین لہڑی، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کامران اسد ، فوجی حکام ،سول حکام ، وکلاء ، بیوروکریکٹس ، پرنٹ میڈیا، الیکرونک میڈیا نے شرکت اس موقع پر سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستا نواب ثناء اﷲ خان زہری اورکمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو تحفے پیش کئے

متعلقہ عنوان :