پرویز مشرف کی شب قدر کچہری دھماکے کی شدید مذمت، واقعہ کی فوری تحقیقات ،ذمہ داران کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

پیر 7 مارچ 2016 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے شب قدر کچہری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو لقمہ اجل بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے،یہ لوگ انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :