Live Updates

تحصیل ناظمین کا کنونشن کے دوران تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج،عمران خان جذباتی ، بلدیاتی نمائندوں کو دھمکی دے ڈالی

دو ،تین سو بندے احتجاج کر رہے ہیں،وہ اپنی یہ غلط فہمی دور کر لیں کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے ، تحریک انصاف کے سربراہ کا جواب

پیر 7 مارچ 2016 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پشاور میں خیبرپختونخواکے ناظمین کنونشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطاب کے دوران تحصیل نا ظمین کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرنے پر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ دو تین سو بندے احتجاج کر رہے ہیں وہ اپنی یہ غلط فہمی دور کر لیں کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے ،احتجاج کرنے والوں نے سند ھ اور پنجاب کی حالت دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور میں کے پی کے کے ناظمین کنونشن میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خطاب کے دوران تحصیل ناظمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج اور نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔احتجاج کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان برہم ہوگئے اور کنونشن سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کسی سیاسی جماعت نے اپنی پاور کسی پولیس والے کو دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کے پی کے میں ہو رہا ہے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہو رہا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلدیاتی نظام تحریک انصاف کیلئے نہیں کے پی کے کیلئے ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات