مصطفی کمال کے انکشافات پر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،دہشت گردوں اور انکے حمایتی دونوں ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مارچ 2016 18:42

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے انکشافات پر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہیں ،(ن) لیگ اقتدار بچانے کی بجائے ملک کو بچانے کی بات کر یں اور ان انکشافات کی فوری انکوائری کروائی جائے ،دہشت گردوں اور انکے حمایتی دونوں ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے اقتدار کو بچانے اور ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی سے بھی اتحاد اور مک مکاؤ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب مصطفی کمال ایم کیوایم کی را سے رابطوں اور دہشت گردی کے بڑے بڑے ثبوت دے رہے ہیں۔ ان حالات میں اگر حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے تو یہ بہت بڑاسوالیہ نشان ہے اور حکمرانوں کو اس کا جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور انکے حمایتی دونوں ملک کیلئے کسی دہشت گردسے کم نہیں اگر ہم نے ملک سے ان دہشت گردوں کا صفایا کر نا ہے تو راسے رابطے کر نیوالوں کو بھی نشانہ عبرت بناناہوگا ورنہ تاریخ حکمرانوں کو معاف نہیں کر یگی ۔