وزیر اعلی نے سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین سے وعدے پورے نہیں کیے ، برسی پر احتجاج کریں گے

زندہ جلائے جانے والے حافظ نعیم کے بھائی کی پریس کانفرنس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 7 مارچ 2016 18:33

مصطفی آباد/للیانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجا ب کے سانحہ یوحنا آباد کے متاثرین کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہ ہو سکے اور اگر اگلے چند روز تک بھی پورے نہ ہوئے تو 15مارچ کو ایک سال مکمل ہونے پر بھر پور احتجاج ہوگا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان اس سانحے میں زندہ جلائے جانے والیحافظ محمد نعیم کے بھائی محمد سلیم نے پریس کانفرنس میں کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں مل سکا، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہمارے گھر آکر جو عدے کئے تھے وہ بھی آج تک پورے نہیں ہوئے،ایف آئی آر میں 500سے600نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، وڈیوز کی مدد سے جو افراد میرے بھائی کو زندہ جلانے میں ملوث تھے 60افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 43ملزمان کو ہم نے خود گرفتار کروایا ہے، دو ملزمان بیرونی ملک فرار ہو چکے ہیں، حکومت بیرونی ملک فرارملزمان کو انٹر پول کے ذریعے اور پاکستان میں رو پوش ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے، وزیر اعلی پنجاب نے سرکاری طور پر سپیشل پراسیکیوٹر مہیا کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا ، میرے چھوٹے بھائی کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا ،جبکہ مجھے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس بھی جاری کیا جائے، ہم 15مارچ کو محمد نعیم کی پہلی برسی تک وعدے پورے نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو گے۔

متعلقہ عنوان :