چکوال رینج میں غیر قانونی شکار کرنے پر 13افراد سے 95ہزار500روپے محکمانہ معاوضہ وصول،ڈی جی وائلڈلائف

یہ افراد ہجرت کر کے پاکستان آنے والے پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے میں ملوث تھے،کاروائی وادی سون،کھبے کی ،جھالر اور اوچھالی جھیل پر کی گئی ڈی جی وائلڈ لائف کا غیر قانونی شکا ر کے قوانین پر عملدر آمد کروانے پر افسران واہلکاران کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان

پیر 7 مارچ 2016 18:16

< p> لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خا ن کی ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف چکوال رینج رانا شہباز خان کی سربراہی میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں نے وادی سون کھبے کی ،جھالر اور اوچالی جھیل پر 13افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے 94ہزار500روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا ہے -تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے پر محمد عاشق حسین ولد محمد اسلم اعوان سے 10ہزار،اختر حیات و خان محمد سے5ہزار،فیض احمد و لد احمد خان سے 10ہزار ،محمد اختر و لد محمد اصغر سے 10ہزار ،محمد آصف ولد محمد اختر سے 10ہزار ،محمد رئیس ولد نور محمد سے 5ہزار ،محمد ربنواز ولد محمد گلباز اعوان سے5ہزار ،محمد آصف ولد شاہ بکی سے 5ہزار،احمد نواز ولد اعلی محمد اعوان سے5ہزار ،علی نواز ولد محمد رزاق سے 5ہزار روپے ،محمد یوسف ولد محمد خان سے 10ہزار روپے ،طاہر بلال ولد فتح خان اعوان سے 4ہزار روپے اور محمد یوسف ولد محمد خان سے 10ہزار 500روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کئے گئے-ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان نے غیر قانونی شکار کے قوانین پر عملدر آمد کرنے کے حوالے سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وا ہلکاران کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے -انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث احمد آباد میں دلدلی علاقے کو شکار کے لئے اوپن ایریا قرار دیا گیاہے اور شکار کا پرمٹ رکھنے والے شکاری صرف اس علاقے میں اتوار کے دن شکارکر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :