بجلی کی قیمتوں میں کمی ، فیسکو سمیت ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو دھوکہ دے رہی ہیں،فیصل آباد کے تاجروں کا اظہار تشویش

پیر 7 مارچ 2016 18:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ءتاجروں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے کمی کے مسئلے کو فیسکو سمیت ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو دھوکہ دے رہی ہیں انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکاچیئر مین الحاج محمد نواز وہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا کہ نیشنل الیکڑک پاو ر ریگو لیٹری اتھارٹی نے پہلے ہی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں3.84 روپے کمی کا اعلان کیا تھا اسکا فائدہ صارفین کو جنوری اور فروری کے بلوں میں ملناتھا انہوں نے کہا کہ 3.

(جاری ہے)

84 روپے کی اعلان کردہ کمی کے برعکس فیسکو نے صارفین کیلئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ صرف 3 روپے کمی کی ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی بقیہ84 پیسے کی سہولت کو خرد برد کیا جا رہا ہے صدر خواجہ شاہد رزاق سکاچیئر مین الحاج محمد نواز وہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا کہ اگر حکومت صنعتی شعبہ کو طویل بحران سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتی ہے تو اسے صنعتی پیداواری لاگت کو کم کرناہوگا اور اس سلسلہ میں بجلی کے ٹیرف اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی آ ڑ میں صارفین کو چکر دینا بند کرنااور ایسے حقیقت پسندانہ اقدامات کرنا ہونگے جنکی وجہ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوسکے اور ہماری برآمدات عالمی منڈیوں میں دوسرے حریف تجارتی ممالک کی مصنوعات کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں

متعلقہ عنوان :