ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شخص کو قیام امن میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا،ڈی جی وفاقی محتسب خوشدل خان

پیر 7 مارچ 2016 18:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب خوشدل خان نے کہا ہے کہ ملک ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شخص کو قیام امن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ۔ہمارے بزرگوں نے وطن عزیز کو لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحد کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے اس فرض کی ادائیگی کے لئے اگر ہمیں اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دینا پڑیں تو پرواہ نہیں کرنی چاہئے ۔

ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے کیونکہ وطن عزیز اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے ۔ وہ اس ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کو تقویت پہنچانا چاہتے ہیں ۔ ہمیں متحد ہو کر ان کے تمام مکروہ عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی امن کونسل کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مرکزی چیئرمین غلام مصطفے انصاری ‘ ضلعی صدر کرن آفتاب رانا ‘ فرحت اعجاز ‘ پرویز اکرم میدانی ‘ مرکزی وائس چیئرمین طارق نورانی ‘ مسعود شیروانی کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین غلام مصطفے انصاری اور ضلعی صدر کرن آفتاب رانا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دشمن طاقتوں کی جانب سے پیدا کردہ سانحات سے گھبرانے والی نہیں ہے۔

یہ قوم ان سانحات کو جنم دینے والے دشمنانِ وطن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر انہیں اچھی طرح سبق سکھانا جانتی ہے ۔ہماری پاک فوج نے دہشت گردوں کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ اب ان کے سہولت کار بھی بچ نہ پائیں گے۔ انہوں ن ے کہا کہ قومی امن کونسل گراس روٹ لیو ل پر قیام امن کے لئے اپنے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا

متعلقہ عنوان :