فرحت اللہ بابر نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2015ء سینیٹ سے واپس لے لیا

پیر 7 مارچ 2016 16:57

اسلام آباد ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2015ء سینیٹ سے واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کا بل بھی شامل تھا لیکن انہوں نے اس سلسلے میں تحریک پیش کرنے سے پہلے ہی کہا کہ وہ اس بل کے حوالے سے متعلقہ فریقین کے ساتھ مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں لہذا انہیں بل واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ قائم مقام چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے انہیں اجازت دے دی جس کے بعد سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بل واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :