اگست میں صبح سویرے 30سے 35 لاشیں ملتی رہیں،صرف شناختی کارڈ دیکھ کر بچوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں،ڈاکٹرصغیراحمدپریس کانفرنس کےدوران آبدیدہ ہوگئے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مارچ 2016 16:56

اگست میں صبح سویرے 30سے 35 لاشیں ملتی رہیں،صرف شناختی کارڈ دیکھ کر بچوں ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء)سابق وزیر سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ اگست میں صبح سویرے 30سے 35 لاشیں ملتی رہیں،صرف شناختی کارڈ دیکھ کر بچوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں.

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین کو مخاطب کیا کہ آپ کو وہ افراد چاہییں جن کے چہروں سے لوگوں کو وحشت ہو ،اوپر سے کوئی آجائے آپ اس کے پیر دھو دھو کر پیتے ہیں.آپ بھول گئے ہیں کہ آپ نے قوم کو کہاں پہنچایا،ڈاکٹرصغیراحمدپریس کانفرنس کےدوران آبدیدہ ہوگئے۔