منشیات فروشی،پتنگیں فروخت کرنے اوراشتہاری مجرمان سمیت29افرادگرفتار

پیر 7 مارچ 2016 16:56

ملتان۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے اوراورمنشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے ،پتنگیں فروخت کرنے اوراشتہاری مجرمان سمیت29افرادکوگرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عامر محمود سے 5لیٹر شراب اور ملزم اصغر شاہ، اسامہ سے 1.5لیٹر شراب ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم عبدالرزاق سے 5لیٹر شراب ،جبکہ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم دانش سے 5لیٹر شرا بر آمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

پولیس تھان کینٹ نے ملزم پپو سے پسٹل30بور معہ 2گولیاں،لولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد فیاض سے پسٹل 30بور معہ5ضرب روند، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم عرفان سے رپیٹر 3کارتوس ، ملزم اشرف سے رپیٹر 1کارتوس، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم کامران سے پسٹل30بور3گولیاں جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملز م عامر سے پسٹل 30بور معہ 06گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمان عبدالرحمٰن سے 60پتنگیں،2گوٹے ڈور،بلال آصف سے 50پتنگیں گوٹے ڈور، عبدالمالک سے 50پتنگیں 2گوٹے ڈور،رضوان سے 40پتنگیں 2گوٹے ڈور،نوید احمد سے 75پتنگیں 3گوٹے ڈور،خلیل احمد سے 83پتنگیں2گوٹے ڈور،عاطف سے 190پتنگیں2گوٹے ڈور،محب الرحمٰن سے 50پتنگیں3گوٹے ڈورجبکہ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم خالد مسیح سے 25پتنگیں2گوٹے ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

پولیس نے 09اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے 2کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے۔جبکہ 5ملزمان کا تعلق کیٹگری"B"سے ہے علاوہ ازیں 02ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 113موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :