ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محمد منشاء اللہ بٹ

پیر 7 مارچ 2016 16:54

سیالکوٹ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گاتاکہ عوام الناس ان منصوبوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکے۔ یہ بات انہوں نے 10کروڑ روپے کی لاگت سے شہاب پورہ چوک تا نالہ ایک تک سیور لائن ڈالنے کے منصوبے پر جاری کام کے معیار کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

چیئرمین مظفر پور یونین محمد نواز بھٹی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہاب پورہ ، ڈیفنس روڈ ، روحیل گڑھا، اجمل گارڈن اور عدالت گڑھا کی آبادیوں میں سیوریج کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح وزیر آباد روڈ کے دونوں اطراف میں سبلائم چوک تک ساہو والا تک نالوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس منصوبے پر 40کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ شہریوں کا معیارزندگی بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :