سرحد پار سے میزائل حملے کے بعد افغان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ،افغان میڈیا کا دعویٰ

پیر 7 مارچ 2016 16:51

سرحد پار سے میزائل حملے کے بعد افغان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں سرحد پار سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد افغان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے تاہم پاکستان فوجیوں کو علاقے سے باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق بارڈر پولیس کمانڈر عبدالبشیر کماوال نے الزام عائد کیا ہے کہ جھڑپ سرحد کے قریب ضلع گوشتہ کے علاقے میں اس وقت شروع ہوئی جب مبینہ طورپر پاکستانی فوجیوں نے بڑی تعداد میں میزائل فائر کئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز گذشتہ پانچ دنوں سے افغانستان میں میزائل فائر کررہی ہے،جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔پولیس کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کو پاکستانی فوج کے حملوں کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا،جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کیبعد سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی فوجیوں کو علاقے سے نکال دیا۔