اسپرین سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے، تحقیق

ہفتے میں 2بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو ہر قسم کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے،تحقیق

پیر 7 مارچ 2016 16:48

اسپرین سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے، تحقیق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں 2 بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو سرطان جیسے موذی مرض سے بچا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

سرطان ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچا کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور سائسدان اس سے نجات کے لیے نت نئی تحقیق کرتے رہتے ہیں اور اس کے علاج کے لیے نئی نئی دوائیں بھی متعارف کراتے رہتے ہیں تاہم اب اس حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق امریکی سائنسدانوں کو کہنا ہے اگر ہفتے میں 2بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو ہر قسم کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے اس تحقیق کے لیے 32 سال تک کا ڈیٹا جمع کیا جس میں تقریبا ایک لاکھ 36 ہزار ایسے افراد کا مشاہدہ کیا گیا اور حیرت انگیز طور اسپرین کا استعمال کرنے والوں میں سرطان جیسے مرض کے خدشات نہیں پائے گئے۔امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد سرطان سے بچا وٴکے لیے اسپرین کا استعمال کررہے ہیں لیکن ہم ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے جہاں سرطان سے بچاوٴ کے لیے اسپرین کا استعمال ہر ایک کو دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :