ٹی ٹونٹی کرکٹ، قومی ٹا پ آرڈر نے ٹیم کی لٹیا ڈبو دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 16:44

ٹی ٹونٹی کرکٹ، قومی ٹا پ آرڈر نے ٹیم کی لٹیا ڈبو دی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) ٹی ٹونٹی کرکٹ کو عام طور پر بلے بازوں کا کھیل کہا جاتاہے تاہم یہ بات پاکستانی بیٹسمینوں پر صادق نہیں آتی ہے جنہوں نے گزشتہ 4سال کے دوران انتہائی ناقص کاکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی لٹیا ڈبو رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ ایشیاء کپ کے دوران قومی ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے انتہائی شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے 4میچز میں مشترکہ طور پر 5.44کی بدترین اوسط سے محض 49رنز بنائے ۔

پاکستان جنوری 2012ء سے اب تک ٹاپ آرڈ ر پر 20بلے بازوں کو آزما چکا ہے جو اس ٹائم فریم کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔قومی ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اس دوران پاور پلے کے اوورز میں محض6.29رنز فی اوور سکور کیے جو گزشتہ چار سال میں کسی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کی بدترین پرفارمنس ہے۔گزشتہ 4سالوں کے دوران پاکستانی بلے بازوں کو نصف سنچری سکور کرنے میں اوسطا 9.6اننگز لگیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :