کچھی رابطہ کونسل کے یوم تاسیس کی کامیابی کارکنان کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے، حسین ہارون

پیر 7 مارچ 2016 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) KRC کے سرپرست اعلیٰ اورنامورسینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے ملیرکھوکھراپار میں کچھی رابطہ کونسل کے 7 ویں یوم تاسیس کے موقع پر عظیم الشان جلسہ کی بے مثال کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھی رابطہ کونسل کے کامیاب یوم تاسیس پر رہنما،ارکان اور کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پراپنی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بڑے اجتماع کی کامیابی سے ایک بار پھر یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ KRC کے عوام باشعور ہیں۔کچھی رابطہ کونسل کے مخلص انتھک اور مہذب کارکنان اس کا سرمایہ افتخار ہیں اور ایک نئے جوش و جذبے اور ولولہ کے ساتھ کچھی رابطہ کونسل کی تکمیل کو آگے بڑھائیں گے اور جلسے کی کامیابی کارکنان کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے ۔انشاء اللہ کارکنان اپنی جدوجہد کو تیز کر کے KRC کو شہر کراچی کا قلعہ بنائیں گے۔اس موقعہ پر کے آر سی کے مرکزی رہنما اختر کچھی ودیگر ارکان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :