وفاقی حکومت نے ادویات مہنگی کرنے والی12 کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا
پیر 7 مارچ 2016 16:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت نے ادویات مہنگی کرنے والی12 کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد سے لے کر ساڑھے سات سو فیصد تک اضافہ ہوا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے 12 دواساز فیکٹریوں کے دورے کر کے ادویات مہنگی کرنے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ کمپنیوں کا ادویات کا سٹاک، ترسیل اور فروخت کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔
ادویات کی مینوفیکچرنگ اور نئی قیمتوں کی تاریخ کے ثبوت بھی لے لیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ ادویہ ساز اداوں نے 10 فیصد سے ساڑھے 700 فیصد ادویات مہنگی کیں۔کئی کمپنیاں غیریقنی صورتحال اور خبروں کے خوف سے نئی قیمت لکھنے سے گریزاں ہیں جبکہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی درآمدی ادویات پر نئی قیمتیں تاحال درج نہیں کی جا سکیں۔ ریکارڈ کے مطابق ساڑھے سات سو فیصد قیمت بڑھانے والی دوا ساز کمپنی بھی غیرملکی ہے۔ بارہ کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا کر اب تک کروڑوں کا منافع حاصل کر لیا ہے۔اہم ریکارڈ اور ثبوتوں پر مشتمل رپورٹ آئندہ ہفتئے وزیراعظم اور وزیر قومی صحت کو بھجوائی جائیگی۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.