ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کی 25 مقدمات میں ضمانت منظور

پیر 7 مارچ 2016 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی 25 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی جس پر عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کو سات روز کے لئے 10۔10 ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سات روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کریں ۔ خواجہ اظہار کے خلاف اشتعال کرنے پر معاونت کرنے پر 25 مقدمات درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :