بدامنی کیس ،رینجرز نے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنے ،عدالتوں میں چالان پیش کرنے سمیت ضروری اختیارات مانگ لئے

پیر 7 مارچ 2016 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران رینجرز نے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنے اور عدالتوں میں چالان پیش کرنے سمیت ضروری اختیارات مانگ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی بد آمنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی،سماعت کے دوران سندھ رینجرز نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ رینجرز کو اپنے تھانے قائم کرنے، ایف آئی آردرج کرنے سمیت تفتیش اور چالان پیش کرنے کا بھی اختیار دے۔

متعلقہ عنوان :