آفریدی 20 سال سے جیسا کھیل رہا ہے اسے ویسے ہی کھیلنے دیا جائے:وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 16:29

آفریدی 20 سال سے جیسا کھیل رہا ہے اسے ویسے ہی کھیلنے دیا جائے:وسیم اکرم

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی 20 سال سے جیسا کھیل رہا ہے اسے ویسے ہی کھیلنے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہناتھا کہ شاہد آفریدی شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کررہاہے ،سنگل اور ڈبل اس کی گیم نہیں ہے، جس دن اس کا بلا چلتا ہے اس دن سب اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور جب وہ فیل ہو تو سب اسے برا بھلا کہتے ہیں ،لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ 2سال قبل ہی آفریدی نے پاکستان کو ایشیاء کپ جتوایا تھا۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سابق کرکٹر ز کی جانب سے آفریدی پر کی جانے والی تنقید پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،وہ صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی کپتانی کر رہا ہے اس لیے اسے بھی ویسے ہی عزت ملنی چاہیئے جیسی دنیا کے دیگر کپتانوں کو ملتی ہے ۔