انٹیل خواتین ایگزیکٹوز کی 60 صف اوّل کی کمپنیوں میں شامل

پیر 7 مارچ 2016 16:29

انٹیل خواتین ایگزیکٹوز کی 60 صف اوّل کی کمپنیوں میں شامل

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) نیشنل ایسوسی ایشن آف فیمیل ایگزیکٹوز کی جانب سے خواتین ایگزیکٹوز کی 60 صف اوّل کی کمپنیوں میں ساتویں سال بھی انٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2016ء کی اس فہرست کا مقصد انٹیل کارپوریشن کی جانب سے صف اوّل کی خواتین ایگزیکٹوز کو پروموٹ کرنا اور مختلف پروگراموں اور پالیسیوں کے ذریعے خواتین کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انٹیل ٹیکنالوجی انڈسٹری میں خواتین کی شمولیت، ان کے لئے ملازمت کے مواقع بڑھانے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں بالخصوص پر عزم ہے اور ایسے جدت پر مبنی پروگرام پیش کرتا ہے جو خواتین کی زندگی اور کیریئر کو بہتر بنانے کے لئے خاص طور پر تیار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :