نوجوان طبقہ کو پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی، میاں رضا ربانی

پیر 7 مارچ 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مڈل کلاس محنت کش اور نوجوان طبقے کو پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

دبئی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اس سلسلے میں ناکام ہو چکی ہے، طلبہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان آکر اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بہترین انتظامات کو سراہا اور داد دی۔

متعلقہ عنوان :