پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے بھارت ضرور آنا چاہیئے : انضمام الحق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 16:15

پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے بھارت ضرور آنا چاہیئے : انضمام ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے بھارت ضرور آنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلے ہونے چاہیئیں کیوں کہ عوام ان میچزسے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم اس مقابلے کا دباؤ صرف کرکٹرزجانتے ہیں۔انضمام کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہوناہے کیوں اس سے عوام کو نئے ہیروز نہیں مل رہے ہیں،امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔