پاک چائنہ راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

پیر 7 مارچ 2016 16:12

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لا رہی ہے، توانائی بحران ہو یا سیلاب کی صورتحال حکومت عوام کے تمام مسائل پر قابو پانے کے لئے عملی طور پر اقدامات میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

دریائے راوی کے ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے 40کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 50دیہات کو محفوظ بنانے کے لئے 8کلومیٹر لمبے بند کی تعمیر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت سے قبل ملک میں لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی سکیورٹی رسک بہت بڑا مسئلہ تھا لوگ پاکستان کا رخ نہیں کرتے تھے۔

آج پاکستان بین الاقوامی سطح پر دنیا میں اپنے سافٹ امیج کی وجہ سے الگ پہچان رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :