بلاول بھٹو زرداری کا مولوی عبدالرحمان کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 7 مارچ 2016 15:30

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کبڈی ٹیم کے سابق کپتان اور مانی پہلوان کے بڑے بھائی مولوی عبدالرحمان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔