رحیم یارخان ‘ رکن پور میں ڈالس نہر کے پل کا کام تعمیراتی کام 2ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا

پیر 7 مارچ 2016 15:22

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)رحیم یارخان کے علاقے رکن پور میں ڈالس نہر کے پل کا کام تعمیراتی کام 2ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا علاقہ مکین کرائے کی کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبورہوگئے ‘ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے رکن پور اور سردار گڑھ کو ملانے والا ڈالس نہر کے پل کا کام گزشتہ دو ماہ سے مکمل نہیں کیا جا سکا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق پل کا تعمیراتی کا مکمل نہ ہونے کے باعث وہ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک 10 ‘10روپے کرایہ دینے پر مجبور ہوگئے جبکہ ٹھیکیدار ذوالفقار احمد کے مطابق نہر میں پانی ہونے کے باعث مرمتی کام میں تاخیر ہو رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائیگا۔