چینی ماہرین کا وفد 12مارچ کو گوادر پہنچے گا

وفد گوادر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لے گا

پیر 7 مارچ 2016 15:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء)باوثوق ذرائع سے معلوم ہے کہ چینی ماہرین کا ایک وفد اسی ہفتے گوادر ایئر پورٹ پر مجوزہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی سائٹ کا جائزہ لینے کے لئے گوادر پہنچے گا ، وفد 12مارچ کو سائٹ پر ممکنہ طورپر کام شروع کرنے کے بارے میں صورتحال کا معائنہ کرے گا ، ایئر پورٹ کی تعمیر اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ سال فروری میں گوادر کی بندر گاہ کی تعمیر کا کام چین کی اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو چالیس سال کی لیز پردیا گیا جس میں ایک عالمی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر اور چار رویہ رابطہ سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے ، چین اس بندرگاہ کی تعمیر بناؤ ،چلاؤ اورمنتقل کر و(بی او ٹی)کی بنیاد پر کررہا ہے ۔