پاکستان ترقی ، خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ،چند مٹھی بھر عناصر عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ‘شہباز شریف

پیر 7 مارچ 2016 15:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور اسے مل کر مضبوط اور توانا بنائیں گے ،چند مٹھی بھر عناصر عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے تاہم چند مٹھی بھر عناصر عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ عوام نے ایسے عناصر کو عام انتخابات 2013 اور بلدیاتی الیکشن میں مسترد کر دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے اور اسے مل کر مضبوط اور توانا بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :