2016ء کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کوہوگا ‘سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا

پیر 7 مارچ 2016 15:03

اسلام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) 2016 ء کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کوہوگا۔سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

سورج گرین پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا ‘مکمل سورج گرہن کا نظارہ ایشیا ‘آسٹریلیا ‘سماٹرا ‘بورنیو اور سلاویسی میں کیا جاسکے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 4 بجکر 19 منٹ پر ہوگا ‘سورج کو جزوی گرہن 5 بجکر 1 منٹ پر لگے،مکمل گرہن کا ا?غاز 5 بجکر 17 منٹ پر ہوگا،جبکہ سورج گرہن کا اختتام 9 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن 5 گھنٹے 16 منٹ پر محیط ہوگا۔رواں سال دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :