عام آدمی کے سربراہ اروند گجریوال آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرینگے

پیر 7 مارچ 2016 15:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے انھوں نے کراچی ادبی میلہ لٹریری فیسٹیول2017میں شرکت کیلئے دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کراچی لٹریری فیسٹیول امینہ سید نے دہلی میں کجریوال سے ملاقات کی اور آئندہ سال کے ادبی میلہ میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جس پر وزیر اعلیٰ دہلی نے کہاکہ وہ یقینااس فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

امینہ سید نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ نئی دہلی اروند کجریوال کو باضابطہ دعوت نامہ بھیجیں گی۔ ادبی میلے کا انعقادپاکستان آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور برٹش کونسل کی طرف سے کیا جائے گا۔کیجریوال نے کہا کہ وہ پاکستان ضرور جائیں گے، اس سے ہمیں ایک دوسرے کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :