کراچی ‘اورنگی ٹاوٴن میں نوبیاہتا جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا

پیر 7 مارچ 2016 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) اورنگی ٹاوٴن میں نوبیاہتا جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کی بسمہ اللہ کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ خان اللہ محسود اور 23 سالہ ثمینہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں نے حال ہی میں پسند کی شادی کی تھی ‘پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :