سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد نہ ہو سکا

پیر 7 مارچ 2016 14:44

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے منعقد نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد عثمان کاکڑ کی زیر صدارت یہ اجلاس پیر کو ہونا تھا اور اس اجلاس میں قومی جنگلات پالیسی 2015ء کی روشنی میں جنگلات کے کٹاؤ سے متعلق امور اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں ضلع وار صورتحال کا جائزہ لینا تھا تاہم کورم کی کمی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :