رواں سال گندم کی خریداری کیلئے 69لاکھ 50ہزار ٹن کا ہدف مقرر

پیر 7 مارچ 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2016ء میں گندم کی خریداری کیلئے 69لاکھ 50ہزار ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایگری کلچر سٹوریج اینڈ سپلائی کارپوریشن (پاسکو) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں 8لاکھ 90ہزار ٹن زائد گندم خریدی جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2015ء میں وفاقی حکومت نے 66لاکھ ٹن گندم خریدی تھی اس طرح رواں سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں گندم کی خریداری کا وفاقی حکومت کا ہدف 69لاکھ 50ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :