بالی ووڈ‘ ہ مادھوری ڈکشٹ نے ”ٹائم لیس بائی مادھوری“کے نام سے جیولری لانچ کردی

پیر 7 مارچ 2016 14:34

بالی ووڈ‘ ہ مادھوری ڈکشٹ نے ”ٹائم لیس بائی مادھوری“کے نام سے جیولری ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ”ٹائم لیس بائی مادھوری“کے نام سے جیولری لانچ کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جیولری لانچنگ تقریب کے موقع پر مادھوری نے دیدہ زیب سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کے ساتھ انہی کی کلیکشن کا پہنا ہوانفیس ہیریجڑا ہار بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ اداکارہ نے اس تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ برانڈ گزشتہ184 برسوں سے اس کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں اور پی این جیولرز اپنے کام کی نفاست اور خریداروں کی پسند کا خاص خیال رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارت کے مقبول ترین اس برانڈ کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ہے۔