بالی ووڈ ‘ اکشے کمار کی نئی فلم ’رستم کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا

پیر 7 مارچ 2016 14:34

بالی ووڈ ‘ اکشے کمار کی نئی فلم ’رستم کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’رستم کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ۔ پوسٹر میں اکشے کمار ایک نیول آفیسر کے لباس میں ملبوس ہیں پوسٹر میں معاون اداکار ایلیانا ڈی کروز کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک حادثے کے گردگھومتی ہے جس میں ایک نیول افیسر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیتا ہے۔ ٹینو سریش ڈیسائی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ایشا گپتا، کنول جیت سنگھ ، پون ملہوترا، ارجن باجوہ اور سچن کھیدیکر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال 12اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔