اداکارہ تعبیر برال کی باری تھیٹر میں شاندار رقص پرفارمنس

پیر 7 مارچ 2016 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء)اسٹیج اداکارہ تعبیر برال کی باری تھیٹر میں شاندار رقص پرفارمنس، تفصیلات کے مطابق اداکارہ تعبیر برال ان دنوں باری تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”دل ہوا بو کاٹا“میں پنجابی گیت پر پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو شائقین تھیٹر کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

07 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تعیبر برال کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے سے پہلے اتنی امید نہیں تھی کہ عوام کا اتنا پیار ملے گا لیکن اب ہمیشہ یہی محسوس ہوا ہے کہ میں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ بہت درست کیا ہے اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر ڈرامے میں ایک نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ اپنے مداحوں کو نظر آؤں۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکار شکیل چن، فوقی خان، اداکارہ سونیا سیٹھی اور سحر کان شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر لالہ شہزاد ہیں۔