محمد عامر کی اعتراف جرم پر مبنی فلم نئے آنے والے کرکٹرز کو ڈرانے میں مدد گار:آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 14:20

محمد عامر کی اعتراف جرم پر مبنی فلم نئے آنے والے کرکٹرز کو ڈرانے میں ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلیگن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کی اعتراف جرم پر مبنی فلم نئے آنے والے کرکٹرز کو ڈرانے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں رونی فلیگن کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ 23سالہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک خصوصی فلم تیار کرائی جس میں انہوں نے 5سال پہلے لارڈر کرکٹ گراؤنڈ پر کی گئی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی ۔فلیگن کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی اس ویڈیو سے نوجوان کرکٹرز کو کرپشن سے باز رکھنے میں بہت مل رہی ہے جبکہ یہ ویڈیو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن لیکچرز کے نصاب کا بھی اہم جزو ہے۔