Live Updates

عمران خان کی شبقدر کچہری میں خود کش دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت

پیر 7 مارچ 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شبقدر کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور صوبائی حکومت کو دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شبقدر میں خود کش دھماکے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ عمران خان نے دھماکے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :