دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید کی شبقدر میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت

پیر 7 مارچ 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشیدنے شبقدر میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،پوری قوم پاک سرزمین پر سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے بم دھماکے میں زخمی ہونیوا لوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :