ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہد ے کی مدت میں توسیع ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کاکردگی سے مشروط

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 14:04

ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہد ے کی مدت میں توسیع ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کاکردگی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ، پی سی بی نے معاہد ے کی مدت میں توسیع ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی کاکردگی سے مشروط کردی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی لگاتار شکستوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نوکری بھی خطر ے میں ڈال دی ہے اور پی سی بی چیئر مین نے ہیڈ کوچ کو حتمی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نتائج نہیں دے سکتے تو گھر چلے جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کاکردگی سے مشروط کردیا گیا ہے تاہم ٹیم کا مورال ڈاؤن ہونے کے ڈر سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ہیڈ کوچ کی کرسی ممکنہ طور پر خالی ہوتا دیکھ کر سابق کرکٹر ز نے پھر پر تولتے ہوئے عہدہ لینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ بننے کے امیدواروں میں سابق کوچ اور منیجرز شامل ہیں جب کہ ایک غیر ملکی ٹیم کے کوچ اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر بھی اس سلسلے میں پھرتیاں دکھاتے نظر آرہے ہیں ۔