رشی کپور فلم ساز مہیش بھٹ کے مداح نکلے

پیر 7 مارچ 2016 14:04

رشی کپور فلم ساز مہیش بھٹ کے مداح نکلے

ممبئی ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کے اداکار رشی کپور فلم ساز اور ہدایتکار مہیش بھٹ کے مداح نکلے۔ رشی کپور نے حال ہی میں اپنی ٹوئیٹ میں مہیش بھٹ کی فنی صلاحیتوں کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمال کے انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کو مہیش بھٹ کا شو ” خوابوں کا سفر مہیش بھٹ کے ساتھ“ بے حد بھلا لگا جو فلمستان کا غالباً سب سے بہترین شو ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوابوں کا سفر بے حد دلچسپ اور اعلیٰ ہے ۔