بے تکے بھارتی گانوں نے نوجوان نسل کو پاکستانی خالص میوزک سے دور کر دیا ‘ صائمہ جہاں

پیر 7 مارچ 2016 14:04

بے تکے بھارتی گانوں نے نوجوان نسل کو پاکستانی خالص میوزک سے دور کر دیا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ بے تکے بھارتی گانوں نے نوجوان نسل کو پاکستانی خالص میوزک سے دور کر دیا ہے جو میوزک سے محبت کرنے والے لوگوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی کلچر نے ہماری تہذیب اور ثقافت کو تباہ کر دیا ہے اور اب شادیوں کی تقریبات میں بھی پاکستانی روایتی گانوں کی بجائے بھارتی غیر مہذب اور فضول گانوں پر رقص کیا جاتا ہے جس سے ہمارے گلوکاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے گلوکاروں اور میوزک کو اہمیت دینی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈم نور جہاں میری روحانی استاد ہیں وہ عظیم گلوکاروں تھیں ان جیسی عزت اور شہرت تاقیامت کسی گلوکارہ کو نصیب نہیں ہو گی۔ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ میں ان کی شاگرد ہوں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں صائمہ جہاں کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے گلوکاروں کو چاہیے کہ میڈم نور جہاں کے گائے ہوئے گانوں کو زیادہ سے زیادہ سنیں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں ۔