سخی سرور نے اسٹیج ڈرامے کی اصل شکل کو تباہ کر دیا ، تھیٹر کی بربادی کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے ‘ ظفر ارشاد

پیر 7 مارچ 2016 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) تھیٹر کے نامور اداکار ظفر ارشاد نے کہاہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بربادی کا سب سے بڑا ذمہ دار سخی سرور ہے جس نے اسٹیج ڈرامے کی اصل شکل کو تباہ کر دیا ہے اور تھیٹر میں ایسے لوگوں کو متعارت کروایا جن کو اداکاری بھی نہیں آتی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جو اسٹیج ڈرامہ ہو رہا ہے وہ صرف بیہودگی کے سوا کچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

سخی سرور نے ہر تھیٹر میں اپنا قبضہ جمانے کی کوشش کی اور وہاں سے حقیقی اداکاروں کو آؤٹ کر کے اپنی بنائی ٹیم کو فٹ کر دیا ۔ سخی سرور نے الحمراء کو بھی تباہ کرنے کی سازشیں کرتے ہوئے اسکو پرائیویٹ تھیٹر بنانے کی کوشش کی مگر الحمرا کی انتظامیہ نے حقیقت کا علم ہونے پر سخی سرور کو آؤٹ کر دیا تھا ۔ ظفر ارشاد نے الزام عائد کیا کہ سخی سرور نے مجھے ہر طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ اگر مجھے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری سخی سرور پر عائد ہو گی ۔