ملتان میں طاہر جبار اور گرین ورلڈ پروڈکشن کے اشتراک سے فیشن شو کا انعقاد

پیر 7 مارچ 2016 14:01

ملتان میں طاہر جبار اور گرین ورلڈ پروڈکشن کے اشتراک سے فیشن شو کا انعقاد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) ملتان میں طاہر جبار اور گرین ورلڈ پروڈکشن کے اشتراک سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ تین گانوں کی لانچنگ بھی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ملتان کے ساتھ ملک بھر سے ماڈلز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فیشن شو میں معروف ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی جن میں زارا چوہدری ، مہروز میر ، سویرا چوہدری ، ثناء خان ، زارا حسین ، نور ، حرا علی ، نوری ، تہمینہ ، مہرو النساء ، اسرار راجپوت ، احسن بیگ اور کاشف آفتاب شامل تھے ۔

ماڈلز نے دیدا زیب لباس زیب تن کر ریمپ پر اپنے دلکش انداز سے کیٹ واک کی ۔ اس تقریب میں گلوکار طاہر جبار کے دو گانوں ” سنہرا “ اور ” رانو پنجاب دی “ کے ساتھ گلوکار مختار اور اسرار کے ایک گانے کی لانچنگ بھی ہوئی ۔ فیشن شو کے اختتام پر طاہر جبار نے گرین ورلڈ پروڈکشن کے روح رواں صائم علی ، عمائمہ اور زری خان کی جانب بہترین کوآرڈینیشن پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ذہنی تفریح کے لئے آئندہ بھی مشترکہ طور پر مستقبل میں کام جاری رکھیں گے ۔