پاک بھارت مشترکہ فلمسازی وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ‘ رضا مراد

پیر 7 مارچ 2016 14:01

پاک بھارت مشترکہ فلمسازی وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) بھارتی اداکار رضا مراد نے کہاہے کہ پاک بھارت مشترکہ فلمسازی وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ، امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے نفرت کی سرحدوں کو گرا دینا چاہیے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی سے بڑا متاثر ہوں اس لیے جب دل کرتا ہے تو پاکستان آجاتا ہوں ۔

(جاری ہے)

لاہور کی خوشبو نرالی ہے اور جب بھی یہاں پہنچا ہوں تو خود کو فوراً تروتازہ محسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے پاک بھارت مشترکہ فلمسازی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپورہ فائدہ اٹھانا چاہیے اور ایسی فلمیں بنانے چاہیے جن میں محبت اور بھائی چارے کی ترغیب دی جائے ۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں کے فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی فلموں میں زیادہ سے زیادہ کام کریں کیونکہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سرحدوں کو گرا دینا چاہیے تاکہ خطے میں امن اور محبت کی فضاء قائم رہ سکے ۔