پی سی بی نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 13:46

پی سی بی نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی وزیر اعظم نواز شریف سے کی گئی اپیل کا نوٹس لے کر ان پر میڈیا سے گفتگو کرنے کی پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے آل راؤنڈ ر کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ درانہ قرار دیتے ہوئے اپنے مشیروں سے مشورے کے بعد آفریدی کو تنبیہ کرکے ان پر میڈیا سے گفتگوکرنے کی پابندی لگا دی ہے ۔ یاد رہے کہ آل راؤنڈر نے گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف سے نیا ٹیلنٹ سامنے میں آنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مداخلت کی درخواست کی تھی۔