بہاولنگر،منڈی مدرسہ ‘رکشہ کی ٹکر سے نرسری جماعت کا 7 سالہ طا لب علم شدید زخمی

پیر 7 مارچ 2016 13:31

بہاولنگر،منڈی مدرسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) رکشہ کی ٹکر سے نرسری جماعت کا 7 سالہ طا لب علم شدید زخمی ‘ RHCمنڈی مدرسہ کی نائٹ شفٹ کا ڈسپنر اپنی ڈیوٹی سے غائب۔تفصیل کے مطابق RHCمنڈی مدرسہ کی نائٹ شفٹ کا ڈسپنر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے لگا جس کی وجہ سے نائٹ شفٹ میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے بہاولنگر چشتیاں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے یاپھر عطائی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے جہاں سے ان کو مزید بیماریاں اپنی لپیٹ میں لینے کے ساتھ ساتھ مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے -جب اس سلسلے میں انچارج RHCمنڈی مدرسہ ڈاکٹر محمد شاہدسے ڈیوٹی سے غیر حاضر کے بارے میں ان کا موقف پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ورثا کی شکایت پر مذکورہ ڈسپنرکے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ٹبہ سلطان کے رہائشی غریب محنت کش محمد اختر کا سات سالہ ‘بیٹا فیصل جو کہ نرسری کلاس کا طالب علم ہے سکول جاتے ہوئے راستے میں رکشہ کے ساتھ ٹکرانے کے باعث سر میں گہری چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر RHCمنڈی مدرسہ میں لایا گیا تو معلوم ہوا کہ نائٹ شفٹ کا ڈسپنرمحمد ممتاز احمد ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے گھر جا چکا ہے جس پر ہسپتال میں موجود دیگر عملہ اور ورثا کی جانب سے فون پر بتا یا گیا اور واپس ہسپتال پہنچنے کاکہا گیا تو وہ کہنے لگا کہ میری ڈیوٹی کا ٹائم ختم ہوچکا ہے لہذا میں نہیں آ سکتا ہوں اور ہسپتال آنے سے صاف انکار کر دیا جبکہ دوسری طرف بچہ مسلسل خون بہہ جانے کی وجہ سے نڈھال ہو رہا تھا جس کو فوری طور پر پرائیو ٹ ڈاکٹر کے پاس لے جا کر ٹانکے و دیگر طبی امداد دی گئی غریب محنت کش محمد اختر نے میڈیا کے توسط سےDCOاور EDOہیلتھ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ ڈسپنرکے خلاف اپنی ڈیوٹی سے غفلت اور لا پرو اہی کرنے پر محکمانہ کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :