لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

پیر 7 مارچ 2016 13:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، پائلٹ نے حاضر دماغی سے پرواز کو باحفاظت اتار لیا ، تمام مسافر محفوظ رہے تاہم طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 7424جدہ سے لاہور پہنچی تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ۔ تاہم پائلٹ نے پرواز کو باحفاظت اتار لیا ۔ اس دوران طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :